عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا ہوگیا
اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.02 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4,407.78 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہونے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک روز قبل قیمتی دھات کی قیمت دو ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.02 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4,407.78 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہونے لگا۔
ماہرین کے مطابق امریکی مہنگائی کے نسبتاً نرم اعداد و شمار نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے قلیل مدت میں شرح سود میں اضافے کے امکانات کو کم کیا، جس سے سونے کی قیمت کو سپورٹ ملی۔
بدھ کے روز سونے کی قیمت میں تقریباً 0.9 فیصد اضافہ ہوا تھا اور یہ تقریباً 4,450 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی، جو دو ماہ سے زیادہ عرصے کی بلند ترین سطح تھی۔ تاہم بعد ازاں قیمت میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے بعد 65.47 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ پلاٹینم 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1,749.70 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
اسی طرح پیلاڈیم کی قیمت میں بھی 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 1,362.10 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی توجہ اب امریکی معاشی اعداد و شمار اور فیڈرل ریزرو کی آئندہ مالیاتی پالیسی کے اشاروں پر مرکوز ہے، جن کا اثر سونے سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔