عمران خان سے ملاقات و علاج سے متعلق مقدمات سماعت کیلیے مقرر
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 18 اگست کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
August 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات و علاج سے متعلق مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 18 اگست کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین وکلا کو نوٹسز جاری کر دیے۔