ورلڈ کپ ہاکی : پاکستان ٹیم کل پہلا میچ ورلڈ رینکنگ نمبر 3 انگلینڈ سے کھیلے گی

پاکستان اور انگلینڈ کی ہاکی ٹیمیں 8 بار ہاکی ورلڈ کپ میں مد مقابل آچکی ہیں ، انگلینڈ چار ، پاکستان 2 میچز میں کامیاب رہا۔

August 14, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیلجیم: ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کل سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہورہا ہے اور پاکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان8 سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے ، جہاں اس کا پہلا مقابلہ ورلڈ رینکنگ میں نمبر 3 پوزیشن پر موجود انگلینڈ سے ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ہاکی ٹیمیں 8 بار ہاکی ورلڈ کپ میں مد مقابل آچکی ہیں ، انگلینڈ چار ، پاکستان 2 میچز میں کامیاب رہا جبکہ 2 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں 1998 میں انگلینڈ کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی تھی۔

ہاکی ورلڈ کپ میں پہلے رو ز3 میچز کھیلے جائیں گے ،جرمنی اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں انگلینڈ ،بھارت اور ویلز سے مقابلہ کرے گی۔