فٹبال سے ریٹائرمنٹ،رونالڈو نے بڑا اعلان کردیا

رونالڈو گزشتہ تقریباً چار برس سے سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کے موجودہ معاہدے میں مزید ایک سال باقی ہے۔

August 17, 2026 · اسپورٹس

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیزن ممکنہ طور پر ان کے شاندار فٹبال کیریئر کا آخری سیزن ہوسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ وہ کھیل کو ایک یادگار ورثے کے ساتھ خیرباد کہنا چاہتے ہیں اور فٹبال سے دوری کے بعد زندگی کے دوسرے پہلوؤں پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں لیگ ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی سرفہرست ہیں۔

رونالڈو گزشتہ تقریباً چار برس سے سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کے موجودہ معاہدے میں مزید ایک سال باقی ہے۔

پرتگالی اسٹار کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سفر، خاندان اور پیڈل سمیت دیگر سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا چاہتے ہیں۔

رونالڈو اس وقت 41 برس کے ہیں اور اپنے کیریئر کے ایک ہزار گول مکمل کرنے کے ہدف سے صرف 24 گول دور ہیں۔ دوسری جانب ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی بھی اپنے فٹبال مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کرچکے ہیں۔