عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ظاہر نہیں کی جا سکتی
پمز اسپتال نےمعائنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا
پمز انتظامیہ نے عمران خان کے طبی معائنے کے حوالے سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات اور مریض کی رازداری کے پیش نظر میڈیکل رپورٹ کی تفصیل جاری نہیں کی جا سکتی۔
اعلامیہ کے متن کے مطابق جناب عمران خان نیازی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی رات طبی معائنے اور علاج کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS)، اسلام آباد لایا گیا۔معائنے کے عمل کے حصے کے طور پر، شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے دو ماہرین نے آنکھوں کے معائنے (ophthalmological assessment) میں حصہ لیا۔ دیگر معائنے پمز (PIMS) کے متعلقہ ماہرین کی طرف سے کیے گئے۔آنکھوں کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی معلومات کو پمز میں کی گئی تحقیقات کے نتائج کے ساتھ مدنظر رکھا گیا۔اسی مناسبت سے، پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے میڈیکل فٹنس رپورٹ مرتب کی۔مریض کی رازداری اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پمز میڈیکل رپورٹ کے خفیہ طبی مندرجات کو ظاہر نہیں کرے گا۔