راولپنڈی: تھانہ چکلالہ میں نالے کے کنارے سے 8 سالہ بچی کی لاش ملی

مذکورہ لاش تھانہ وارث خان کے علاقے سے پراسرار طور پر لاپتا بچی حریم کی نہیں، والد نے تصدیق نہیں کی۔

August 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: تھانہ چکلالہ کے علاقے گلریز فیز ٹو میں برساتی نالے کے کنارے سے سات سالہ بچی کی خستہ حال لاش ملی، شبہ ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ دنوں تھانہ وارث خان کے علاقے لنڈا بازار سے پراسرار طور لاپتا حریم کی ہے تاہم والد نے تصدیق نہ کی۔

حکام کے مطابق ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع ملی کہ گلریز فیز 2 کے علاقے سے بہنے والے بڑے برساتی نالے کے کنارے بچی کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور فرانزک شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش جو پانی میں رہنے اور موسمی اثرات کے باعث سخت خستہ حال ہوچکی تھی اور شناخت کے قابل نہ تھی جو ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا۔

بچی کی عمر کو دیکھ کر شبہ کیا جاتا رہا کہ مذکورہ لاش تھانہ وارث خان کے علاقے سے پراسرار طور پر لاپتا بچی حریم کی نہ ہو۔ جس پر وارث خان پولیس کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا، پولیس نے بچی کے والد کو شناخت کے لیے طلب کیا تو بچی کے والد نے لاش دیکھ تصدیق کی کہ لاش بچی کی نہیں جس پر پولیس نے بچی کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رھے کہ تقریبا دو سے اڑھائی ہفتے قبل تھانہ وارث خان کے علاقے سے چھ سے سات سالہ بچی حریم والد کے ساتھ گاڑی میں بیٹھنے کے دروان اچانک لاپتا ہوگی تھی جس کے حوالے سے ریسکیو1122 نے چار دن تک نالوں میں سرچ آپریشن کیا لیکن بچی کی لاش نہ ملی جبکہ پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے جس کی تفتیش جاری ہے