انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان

0

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ۔10ستمبر سے مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے انٹرنیشنل ایونٹ میں مردوں کے 30ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کے 10ہزار امریکی ڈالرز کے مقابلے منعقد ہونگے۔دونوںانٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں ہالینڈ،ملائشیا،مصر،ہانگ کانگ،آسٹریا،ایران ،تھائی لینڈ اورپاکستان سمیت دیگر ممالک کے پلیئرز ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ 30ہزار ڈالرز کی مینز کیٹگری میں ہانگ کانگ کے لیو آو چمپئن شپ کے ٹاپ سیڈ ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More