آج کی دعا

0

صبح کی نماز کے بعد
فجر کی نماز کے بعد مندرجہ ذیل اذکار کا معمول بنایا جائے۔
بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَیَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآئِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعلِیْمُo
ترجمہ : اس اللہ کے نام سے (دن شروع کرتا ہوں ) جس کے نام کے ساتھ آسمان اور زمین کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔
حدیث میں ہے کہ جو شخص ہر صبح اور ہر شام یہ کلمات تین مرتبہ پڑھے اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی (ترمذی) اور ابو دائود کی روایت ہے کہ اس پر کوئی ناگہانی آفت نہیں آتی۔
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ
ترجمہ : میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔(ابن السنّی)
لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ۔
ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے کوئی اس کا شریک نہیں، اسی کی بادشاہی اور اسی کے لئے تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
حدیث میں ہے کہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے تو اسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور دس درجات بلند ہوتے ہیں اور وہ شام تک شیطان کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے اور اگر یہ کلمات شام کو کہے تو صبح تک ایسا ہی ہوتا ہے۔(ابو دائود و ابن ماجہ)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More