پریڈی پولیس نے صدر سینٹر تالا توڑ واردات کی فوٹیج حاصل کرلی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بوہری بازار میں 2 روز قبل تالا توڑ گروپ کی واردات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ مارکیٹ چوکیدار سے بھی تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے میں واقع صدر سینٹر میں منگل و بدھ کی درمیانی شب 8نامعلوم ملزمان مارکیٹ کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھنے کے بعد دکانوں کے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے سے زائد رقم اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او وسیم محمد نے بتایا کہ مارکیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے، جس میں دیکھا گیا کہ ملزمان نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار کی اور بآسانی فرار ہوگئے، جبکہ چوکیدار نے کوئی مزاحمت نہیں کی ہے، چوکیدار سے پولیس تفتیش کررہی ہے جبکہ ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جا رہا ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More