پاکستان کے بغیر افغانستان پر پیشرفت میں ناکامی کا امریکی اعتراف

0

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جوزف ووٹل نے پاکستان کے بغیر افغانستان پر پیشرفت میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہےکہ افغانستان میں قیام امن کے مشن کیلئے اسلام آباد پیشرفت کرے ۔اعلیٰ امریکی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے ۔ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ۔امریکہ اپنی پالیسی کا تجزیہ ضرور کر رہا ہے، تاہم اس کا مطلب نظرثانی نہیں ۔ اس سے قبل امریکی حکام کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ افغانستان میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ برہم ہیں۔فلوریڈا میں سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی پر بریفنگ سے خطاب میں اعلیٰ امریکی فوجی ا فسر کا کہنا تھا کہ امریکی حکام اہم کردار کی ادائیگی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہمیں عندیہ ملا تھا کہ پاکستان اس ضمن میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کی افغانستان میں پیشرفت سے واضح ہے کہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کیلئے پالیسی کارگر ثابت ہوئی ہے ۔افغان فورسز کی کارکردگی بہتری ہوئی ہے تاہم طالبان و داعش کے خلاف لڑائی کے حوالے سے ان میں بہتری آنا باقی ہے۔افغانستان کی فوجی لڑرہے ہیں اور انہیں جانی نقصان کا بھی سامنا ہے تاہم ان کا مزاج خاصا جارحانہ ہے اور ان کی وجہ سے طالبان اور داعش کو کافی جانی نقصان بھی ہوا ہے ،ان کی صلاحیت اور مہارت میں بھی بہتری آئی ہے ۔نیٹو سربراہی اجلاس میں اتحادی ممالک نے افغان فوج کیلئے2024 تک فنڈنگ جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔اس سے ہمیں جنوبی ایشیا کیلئے صدر ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد میں کافی مدد ملے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More