جرمنی میں بس پرچاقو بردار کا حملہ-14زخمی

0

برلن(امت نیوز) جرمنی میں چلتی بس میں چاقو بردار کے حملے میں 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ڈرائیور نے فوری گاڑی روک کر مسافروں کو بھاگنے کا موقع دیا-پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی شہر لوبیک میں ایک بس ساحلی تفریح گاہ ٹراوی موندے کی طرف رواں تھی کہ اچانک ایک مسافر نے چاقو نکال کر حملہ کر دیا، اس موقع پر ڈرائیور نے فوری بس روک کر مسافروں کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسافرچیختے ہوئے باہر نکل رہے تھے، یہ انتہائی خوفناک تھا، حملہ آور کے پاس کچن میں استعمال کاچاقو تھا۔ بعدازاں پولیس کار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حملہ آور کی شناخت اور مقاصد سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی داعش حملوں کے بعد ہائی الرٹ پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More