کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی غربی نے ہدایت کی ہے کہ خودکشی اور قتل کے واقعہ میں فارنسک ٹیم کے پہنچنے تک جائے وقوعہ سے لاش نہ اٹھائی جائے۔ آپریشن یا انوسٹی گیشن پولیس لاش اٹھانے کے دوران یہ خیال رکھے کہ جائے وقوعہ سے شواہد ضائع نہ ہوں تاکہ فارنسک ٹیم کو جائے وقوعہ سے اہم شواہد مل سکیں ۔