فضل الرحمان نےالیکشن میں نادیدہ قوتوں کا کردارخارج ازامکان قراردیدیا

0

ٹانک(بیورورپورٹ)جے یو آئی کے مرکزی امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے الیکشن میں نادیدہ قوتوں کا کردارخارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادیدہ قوتوں کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے جو تاثر قائم ہو گیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایسی صورتحا ل نہیں ہے اور شائد الیکشن کے نتائج اس تاثر کے برعکس آئیں ،حالیہ دھماکے الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوئے ہیں۔نہوں نے ٹانک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام انتخابی مہم میں مصروف عمل ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والا نوٹس کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں ہے اور نہ ہی مجھے ابھی تک نوٹس ملا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More