ایک ڈی ایس پی برخاست 2 جبری ریٹائرڈ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی کے سامنے 21 ڈی ایس پیز پیش ہوئے۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی نے تمام ڈی ایس پیز سے ان پر لگائے گئے چارجز کے حوالے سے باز پرس کی اور اے وی سی سی کے ڈی ایس پی راجہ امجد کو ملازمت سے فوری طور پر برخاست جبکہ آر آر ایف کے 2 ڈی ایس پیز ملک مبارک اور عبدالرحمٰن کو جبری ریٹائرڈ کے احکامات دیئے۔انہوں نے ڈی ایس پی ایم انور درانی کی ایک سال سروس ختم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے رزاق آباد ٹریننگ اسکول کے دو ڈی ایس پیز طارق عمران اور اعظم حیات خان کی سرزنش کی۔آئی جی نے دیگر 11ڈی ایس پیز کے خلاف مزید انکوائری جبکہ 4ڈی ایس پیز کو کلیئر کرنے کے بھی احکامات دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More