رینجرز نےمتحدہ لندن کے3بھتہ خور پکڑلئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سےمتحدہ لندن کے 3بھتہ خور گرفتار کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کھوکھراپار اور قائد آباد میں کارروائی کےدوران متحدہ لندن کے 3بھتہ خوروں عمران عرف بلا، عابد عرف موٹا اور مہر عالم عرف پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں دریں اثنا گبول ٹاؤن میں رینجرز نےگٹکا فروش کاشان احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گٹکے کی بھاری مقدار برآمد کر لی ،ترجمان نے مزید کہا کہ رینجرز نے اندرون سندھ نواب شاہ اور سجاول میں کارروائی کرتے ہو ئے پانی چوری کے لیے لگا ئے گئے غیر قانونی کنکشن ،موگےاور نکے ہٹا دئیے جبکہ 36پانی چوروں کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More