سندھ میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ علی مسعود افغانستان میں مارا گیا

0

کابل (ایجنسیاں)سندھ میں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ علی مسعود فرید عرف معاذ کو افغانستان میں ہلاک کردیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں بڑی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ علی مسعود فریدی عرف معاذ افغانستان میں مارا گیا ہے ،معاذ شکار پور دھماکے کا ماسٹر مائندبھی تھا اور افغان خفیہ ایجنسی کے لئے بھی کام کرتا تھا ۔اس کے القاعدہ کے ساتھ بھی روابط تھے ۔ وہ پاکستان میں دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر بھی کام کرتا رہا ۔ ملزم خود کش حملہ آوروں کو خود کش جیکٹس بھی مہیا کیا کرتا تھا ۔ معاذ پاکستان سے فرار ہوکر افغانستان منتقل ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More