نریندر مودی کیخلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد مسترد

0

نئی دہلی ( امت نیوز) بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف گانگریس کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد ہوگئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے عوامی مسائل حل کرنے کے وعدے پورے نہ کرنے پر گزشتہ روز لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا۔غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے ۔قرارداد پر لوک سبھا میں ووٹنگ کی گئی ۔قرارداد کے حق میں 326 جب کہ مخالفت میں 126 ووٹ ڈالے گئے ۔اس طرح نریندر مودی کیخلاف پیش کی جانے والی قرارداد مسترد ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More