ایچ ای سی نے تحریک انصاف کی 9 جامعات کا پول کھول دیا

0

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) ہائرایجوکیشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختون میں 9 یونیورسٹیاں بنانے کے دعوے کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 5 سالہ اقتدارکے دوران خیبر پختون کی جانب سے 9 جامعات تعمیرکرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ان میں ویمن یونیورسٹی مردان،ویمن یونیورسٹی صوابی،شہدائے آرمی پبلک سکول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ،،ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،،یونیورسٹی آف بونیر ،یونیورسٹی آف چترال ،ڈیرہ اسماعیل کی زرعی یونیورسٹی،یو ای ٹی مردان اور یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی لکی مروت کے نام شامل ہیں ۔تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 9 یونیورسٹیاں نہیں بنائیں ۔خیبرپختون میں صرف چار جامعات کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف اس دعوے کو اپنی انتخابی مہم کے اشتہارات میں بھی نمایاں کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More