جاری خسارہ ہدف سے دوگنا۔ڈالر 130کا ہوگیا

0

کراچی(امت نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک )انتخابات سے چند روز قبل روپے کی مزید بے توقیری کےباعث اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند سطح130روپے پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید30 پیسے کی کمی واقع ہوگئی ہے۔جاری خسارہ جی ڈی پی کے 2.9 فی صد یعنی 9 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں دوگنا ہو کر 17 ارب 99کروڑ ڈالر5.7فی صد کے مساوی ہو گیا ہے ۔خسارہ بڑھنے کی وجہ درآمدات میں بے تحاشہ اضاہے جبکہ زرمبادلہ کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔درآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 44.7 فیصد بڑھ کر12.44 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔طلب میں کمی کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2017 کی شرح مبادلہ کے مقابلے میں 22فیصد تک کمی ہونے دی جبکہ شرح سود بھی بڑھا دی ۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت جمعہ کو 30 پیسے اضافے کے بعد 129 روپے 70پیسے سےبڑھ کر 130 روپےہو گئی۔ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کو تاریخی بے توقیری سے دوچار ہونا پڑاجس پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے سے روپے کی قدر جنوبی ایشیا کے تمام پڑوسی ممالک کی کرنسیوں افغانی،نیپالی،بھارتی اور بنگلہ دیشی ٹکا سے بھی کم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق روپے کے مقابلے میں ایک افغانی روپے کی قیمت ایک روپے70پیسے،نیپالی روپے کی قیمت ایک روپے30پیسےہے۔سری لنکا واحد ملک ہے جس کے نوٹ کی اکائی پاکستانی 85پیسے کے مساوی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More