والد-شوہرکے بغیر سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی سے مریم کا انکار

0

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے۔جیل انتظامیہ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا موقف ہے کہ وہ اپنے والد اور خاوند کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کے ساتھ اڈیالہ میں ہی رہیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ مریم نواز کو اڈیالہ سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنا چاہتی ہے اور گزشتہ تین روز سے اس حوالے سے انتظامات بھی کیے جاچکے ہیں۔جیل انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ سہالہ ریسٹ کو سب جیل قرار دینے کےلیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے اور اس سلسلے میں 20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔مریم نواز کی منتقلی کے پیش نظر پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کیا گیا۔ تاہم ابمریم نواز کے انکارکے بعد جیل انتظامیہ کو نیا چیلنج درپیش ہیں ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں خواتین قیدیوں کےلیے بیٹر کلاس کی سہولت نہیں اور ان کو دیگر خواتین قیدیوں کے ساتھ بیرک میں ہی رکھا گیا ہے جہاں سہولیات بہتر نہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کو مریم نواز کو بیٹر کلاس نہ دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی عارضی طور پر موخر کیے جانے کے بعد ریسٹ ہاؤس پر تعینات رینجرز اور پولیس کی نفری کو عارضی طور پر ہٹا لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پمز سے آنے والی میڈیکل ٹیم بھی واپس چلی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More