فیصل آباد میں آزاد امیدرار کی خود کشی

0

فیصل آباد(ایجنسیاں)تاندلیانوالہ سےقومی اسمبلی کےحلقہ این اے 103 اور پی پی 103 کےآزاد امیدوارمرزا محمداحمدمغل نےالیکشن میں بیٹوں کی جانب سےحمایت نہ ملنے پرخودکشی کرلی۔تفصیلات کےمطابق فیصل آبادکےعلاقےتاندلیانوالہ سے این اے 103 اور پی پی 103سےپک اپ کےنشان پرآزاد امیدوار مرزا محمد احمد مغل الیکشن لڑ رہے تھے ، الیکشن میں بیٹوں کی جانب سے حمایت نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ،مراز محمد احمد کے بیٹے ( ن ) لیگ کے امیدوار کی حمایت کررہے تھے ،گذشتہ رات مرزا محمد احمد کا اپنے بیٹوں سے جھگڑا ہوا جس کے بعد مرزا محمد احمد نے ویڈیوپیغام جاری کیا جس میں اس نے اپنے دوبیٹوں کو اپنی موت کا ذمہ دار قراردیا،مرزا محمد احمد مغل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خودکشی حرام ہے لیکن میرا اللہ مجھے معاف کرے گا، میں الیکشن لڑرہا ہوں لیکن میرے بچے ووٹرزسے کہتے ہیں انہیں ووٹ نہیں دیں ۔دریں اثناء ریٹرننگ آفیسر این اے 103شہزاد حسین اور ریٹرننگ آفیسر پی پی 103 نذر عباس گوندل نے دونوں حلقوں میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 73کے تحت انتخابات کا عمل ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More