وفاق۔پنجاب اور خیبر پختون میں حکومت ہماری ہوگی۔شہباز

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز لیگی صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ وفاق،پنجاب وخیبر پختون میں ان کی جماعت ہی جیتے گی۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو اور سرگودھامیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فاق، پنجاب، اور خیبر پختون میں ان کی جماعت ہی حکومت بنائے گی۔25 جولائی کو ووٹرز گھر سے نکلیں گے۔ووٹرز ہی انتخابات میں دھاندلی کی مبینہ کوششوں کو بھی ناکام بنائیں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ روز اپنی کہی ہوئی بات پر یو ٹرن لے لیتا ہے۔ اس لئے سڑکوں پر لگے یو ٹرن کے نشان ہٹا کران پر عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے۔سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری 25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو باہر لائیں۔نواز شریف 13 جولائی کو بیٹی کےہمراہ بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر پاکستان پہنچے اور انہیں بیمار والدہ سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔شہباز شریف نےجلسے کے شرکا سے کہا کہ عمران خان کہتا ہے شہباز شریف بہت خطرناک آدمی ہے،شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان تمہیں بہت دیر بعد پتا چلا ہے۔25 جولائی کو شیر پر ٹھپا لگاکر عمران خان کی سیاست ٹھپ دیں گے۔ عمران خان نے پشاور میٹرو میں 40ارب کا فراڈ کر کے شہر کا بیڑا غرق کردیا۔کیا وہ کسی فراڈیے کو ووٹ دیں گے۔ کیا پشاور کی طرح پنجاب کو وہ برباد ہوتا دیکھ سکتے ہیں؟۔شہباز نےاس موقع پر سرگودھا میں نواز لیگ کے سابق منتخب نمائندوں کی کوتاہی پر معذرت بھی اور کہا کہ اقتدار ملا تو وہ سرگودھا کو لاہور جیسا بنا دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More