فوجی افسران کو جیلر۔آئی جی جیل بنانے کی تیاری

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انتظامیہ نےمحکمہ جیل خانہ جات میں جیل سپرنٹنڈنٹس ، ڈی آئی جی اور آئی جی کی عہدوں پر پاک فوج ، نیوی اورفضائیہ کے افسران کی تعیناتی تیار ی کرلی ۔اس مجوزہ اقدام کو قانونی حیثیت دینے کے لئے قوانین میں ترمیم کرنے کا مسودہ منظوری کے لئے چیف سیکریٹری کو ارسال کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں باخبر ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ جیل خانہ جات کے 1999 کے رولز میں 2015 میں ترامیم کی گئی تھی جس کے بعد محکمہ جیل خانہ جات میں دیگر عہدوں کے ساتھ ڈی آئی جی جیل اور آئی جی جیل کو عہدوں پر بھی جیل پولیس کے افسران کے علاوہ کوئی اور افسر تعینات نہیں ہوسکتا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقوں کی کوشش رہی ہے کہ سندھ کی جیلوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے جیلوں میں صرف جیل پولیس نہیں بلکہ دیگر کیڈرز کے افسران کی تعیناتی بھی گنجائش ہونا چاہئے اور عام انتخابات کے حوالے سے بااثر قیدیوں کے انتخابی مہم وغیرہ پر اثرانداز ہونے کی راستہ روکنے کیلئے نصرت مگھن کو آئی جی جیل کے عہدے سے ہٹانے، 2015 کے رولز میں ترمیم کرنے کے لئے 4 سیکریٹریز سمیت 6 افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی مذکورہ کمیٹی نے رولز میں ترمیم کا مسودہ تیار کرکے منظوری کے لئے چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کردیا ہے ۔رولز میں جو ترمیم کرکے سفارش کی گئی ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات کے اسکرورمنٹ رولز میں بھی ترا میم کی جائے جبکہ جیل رولز میں جو ترامیم کی مسودہ تیاری کیا گیا ہے اس کے مطابق اب محکمہ جیل خانہ جات میں جیل سپرنٹنڈنٹ ، ڈی آئی جی ، آئی جی کے عہدوں پر سندھ پولیس کے انتظامی کیڈر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز، (ڈی ایم جی)کیڈر کے افسران ، ایکس میں سی ایس افسران کے ساتھ پاک فوج ، نیوی اور ائیرفورس کے متعلقہ گریڈ کے افسران بھی تعینات ہوسکتے ہیں کیونکہ مذکورہ افسران کے تربیتی کورس بہتر ہوتے ہیں اور انہیں انتظامی امور کا تجربہ ہوتا ہے جس کے باعث جیلوں کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More