پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں- ہیڈ کوچ

0

کراچی(امت نیوز)قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کاردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گول کیپر کو واپس بلانے کا فیصلہ میرا تھا، ہاکی چیمئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شکست پر افسوس ہوا، ایونٹ میں وہ غلطیاں کی گئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔انہوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے جس میں بہتری آئی ہے اور آگے کھیل میں بھی نکھار آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More