اینجلو میتھیوز کے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل

0

کولمبو (امت نیوز) سری لنکن ٹیم کے آل رائونڈر اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے نویں سری لنکن کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 10 رنز بنا کر 5 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، اس سے قبل کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، سنتھ جے سوریا، اروندا ڈی سلوا، مارون اتاپتو، دلشان، سماراویرا اور رانا ٹونگا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More