سری لنکا کی دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

0

کولمبو(امت نیوز) سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، جنوبی افریقن ٹیم میزبان سری لنکا کی پہلی اننگز 338 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پروٹیز بلے باز ایک مرتبہ پھر سری لنکن سپنرز کے جال میں پھنس گئے اور کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، اکیلا دانن جایا نے 5 اور دلروون پریرا نے 4 وکٹیں لیں، آئی لینڈرز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 151 رنز بنا کر مجموعی طور پر 365 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، گونا تھلیکا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرونارتنے 59 اور میتھیوز 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، قبل ازیں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 338 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، کیشو مہاراج نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔ ہفتہ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 277 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو دانن جایا 16 اور ہیراتھ 5 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا تاہم 338 کے سکور پر مہاراج نے ہیراتھ کو آئوٹ کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی، ہیراتھ 35 رنز بنا کر چلتے بنے، دانن جایا 43 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کیشو مہاراج نے 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کگیسوربادا ایک وکٹ لے سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More