فخر زمان کو اب بھی بہت محنت کی ضرورت ہے-کوچ

0

بولاوایو(امت نیوز)پاکستانی ہیڈ کوچ آرتھر مکی نے کہا ہے کہ میدان میں داخل ہوتے وقت ہی فخر سے ڈبل سنچری کا کہہ دیا تھا ٗ کھلاڑیوں کا غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلئے نیک شگون ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میدان میں داخل ہوتے وقت اوپنرسے کہہ دیا تھا کہ بڑی اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دو گے،انھوں نے گرائونڈ میں چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کا غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لانا ٹیم کیلئے نیک شگون ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گرین شرٹس اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں،ہم اس کامیابی اور ریکارڈز کی خوشی منائیں گے تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،پانچویں ون ڈے میں مزید حیران کن کارکردگی کے ساتھ ایسی ہی مزید اننگز کے منتظر رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More