فخر زمان آج تیز ترین ہزار رنز مکمل کرینگے
بلاوائیو(امت نیوز) پاکستانی ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کے پاس ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا سنہری موقع ہے، انہیں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کیلئے 20 رنز درکار ہیں، فخر کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) اتوار کو زمبابوے کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، اگر فخر ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کا ویون رچرڈز، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹرائوٹ، کوئنٹن ڈی کوک اور بابراعظم کا مشترکہ طور پر عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے، ان پانچ کھلاڑیوں نے 21 اننگز کھیل کر سنگ میل عبور کیا تھا ۔