وائٹ واش کیلئے پاکستان نے کمرکس لی

0

بلاوائیو(امت نیوز) زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کو 201 رنز، دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں، تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں جبکہ چوتھے ون ڈے میں 244 رنز سے شکست دی تھی۔ مسلسل فتوحات کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آخری ون ڈے میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میچ جیت کر میزبان ٹیم کو سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کرنے کیلئے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب میزبان ٹیم اپنی ہی سرزمین پر فتح کو ترس گئی، زمبابوین ٹیم کو پہلے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں متواتر چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More