’’میرا اصل ہدف ورلڈکپ میں ڈبل سنچری بنانا ہے‘‘

0

بولاوایو(امت نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہاہے کہ میرا اصل ہدف ورلڈکپ میں ڈبل سنچری بنانا ہے۔ وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انھوں نے سعید انور کا 194 رنز کا 21 سال سے قائم کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑا ہے۔فخرزمان نے زمبابوے کے شہر بولاوایو سے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ بلاشبہ ان کے کریئر کی سب سے بہترین پرفارمنس ہے۔’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے یہ اننگز کھیلی ہے لیکن سچ پوچھیے تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بن جاؤں گا۔فخرزمان اور امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 304 رنز بناکر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔فخر زمان اس ریکارڈ شراکت کو اپنے ساتھی کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امام الحق کے ساتھ کھیلنے کا اپنا مزا ہے ٗ ان سے مجھے بہت سہارا ملتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More