فخر زمان کو ڈبل سنچری پر شوبز اسٹارز کی مبارک باد

0

لاہور (امت نیوز)زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جس پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔لالی وڈ کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ٹوئٹر پر فخر زمان کی ڈبل سینچری کے بعد جذبات سے بھری تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ فخر زمان اور امام الحق نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہیآخر میں جاوید شیخ نے جوش و جذبے سے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی فخر زمان کی ڈبل سنچری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More