قومی ٹیم ایشین والی بال چیمپیئن شپ میںشرکت کریگی

0

اسلام آباد(امت نیوز) قومی بال ٹیم کے کوچ مظہر حسین گوجر نے کہا ہے کہ 12 رکنی قومی ٹیم ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چیمپیئن شپ 30 جولائی سے 6 اگست تک برما، میانمار می کھیلی جائے گی، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 رکنی قومی ٹیم کی قیادت محب رسول کریں گے، دیگر کھلاڑیوں محمد ادریس، شیراز، دلاور خان، مبشر رضا، منیر احمد، وسیم خان، محمد آصف، کاشف، ناصر لبرو، فہد رضا اور امل خان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض کوچز مظہر حسین گوجر اور محمد اظہر انجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ 18 سے زائد ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں ایونٹ میں شرکت کے لئے 26 جولائی کو میانمار رووانہ ہوگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ایشین گیمز اور ایشین کلب چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More