4پاکستانی اور 9 غیر ملکی کوہ پیماؤں نے کے ٹوسر کرلیا

0

گلگت(امت نیوز)پاکستان کے مقامی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں پر مشتمل 31 رکنی ٹیم نے 2 ماہ کی جدوجہد کے بعد دنیا کی دوسرے بڑی اور خطرناک ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرلی۔رواں برس موسم گرما میں یہ چوٹی پہلی مرتبہ سر کی گئی ہے۔ٹیم 5 غیر ملکی خواتین اور 4 پاکستانیوں پر مشتمل تھی جس کی نمائندگی نیبالی سدپارہ داو کررہے تھے۔کوہ پیماؤں کی ٹیم میں شامل دیگر افراد میں چین سے 2، پاکستان سے 4، جاپان سے 2، آئرلینڈ، منگولیا، میکسیکو، سوئزرلینڈ، امریکا، جمہوریہ چیک، بیلجیم سے ایک ایک جبکہ دیگر کا تعلق نیپال سے تھا۔الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان کرار حیدری نے بتایا کہ کوہ پیماہ گزشتہ 2 ماہ سے چوٹی سر کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔سیون سمٹ ٹیم کے مینجر تنسزور گراگی نے بتایا کہ تقریباً 24 کوہ پیماؤں نے ابروزی ریجڈ کے راستے سے کامیاب چڑھائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More