قومی تائیکو آنڈو کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

0

اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان تائیکو آنڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکو آنڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایونٹ کے لئے7کھلاڑیوں اور ایک افیشل کا انتحاب کیا ہے۔کھلاڑیوں میں3مرد اور3خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان،شاہ زیب خان اورمحمد اقبال شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نمرا واسک،انیلا احمد اور سعیدہ شہزادی سدرہ بتول شامل ہیں۔اسی طرح کورین کوچ سنگ جے لی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔منتحب شدہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کورین اور مقامی کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ایشین گیمز 18 اگست سے 2ستمبر تک انڈونیشیا میں ہوں گے جس میں تائیکو آنڈو کا ایونٹ 26 سے 31 اگست تک کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More