کروشین فٹبالر کا ورلڈ کپ میڈل لینے سے انکار

0

زغرب(امت نیوز) کروشین فٹبالر نکولا کالینک نے ورلڈ کپ سلور میڈل قبول کرنے سے انکار کردیا۔فائنل میں کروشین ٹیم کو فرانس سے شکست ہوئی تاہم رنر اپ رہنے پر سلور میڈل کی حقدار پائی، جب نکولا سے میڈل کیلیے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے قبول کرنے سے ہی انکار کردیا، ان کا کہنا تھاکہ آپ کا شکریہ مگر جب میں روس میں کھیلا نہیں تو میڈل کیوں لوں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب انھوں نے بطور متبادل کھیلنے سے انکار کیا تھا۔کوچ ذاکٹو ڈالک کے مطابق اس سے قبل ایک وارم اپ میچ میں بھی انھوں نے میدان میں اترنے سے صاف منع کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More