نیشنل اسٹیڈیم کا ترقیاتی کام دسمبر میں مکمل ہوگا

0

کراچی(امت نیوز) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ترقیاتی کام دسمبر میں مکمل ہوجائے گا جب کہ آئندہ پی ایس ایل سے قبل تاریخی وینیو ایک نئے روپ میں نظر آئے گا۔کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا پہلا مرحلہ پی ایس ایل تھری فائنل اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل مکمل کیا گیا،دوسرے مرحلے کا کام روک کر ان ایونٹس کا انعقاد کرایا گیا،تماشائیوں نے چھت کے بغیر اسٹینڈز کے باوجود ان مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا، ایک طویل تاریخ رکھنے والے وینیو میں اب دوبارہ بڑی تیزی سے تعمیراتی امور مکمل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔نیسپاک کے انجینئر اسلم بھٹو نے بتایا کہ پویلین بلڈنگ میں چیئرمین باکسز اورتیسرے فلور کی چھتیں گرا دی گئی ہیں جنھیں نئے سرے سے تعمیرکیا جائے گا،جرمنی کی ایک کمپنی اگست کے وسط میں چھتوں کا میٹریل کراچی بھیج دے گی تو اس کی تنصیب شروع کردیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More