پروٹیز کرکٹ کو بھی داغدار کرنے میں بھارت ملوث

0

جوہانسبرگ(امت نیوز) پروٹیزکرکٹ کو بھی داغدار کرنے میں بھارت ملوث نکلا، غلام بودی فکسنگ کیس میں 2 بھارتی سہولت کاروں کے نام سامنے آگئے۔سابق جنوبی افریقہ کرکٹر غلام بودی کیخلاف کرپشن کیس پر پریٹوریا کی کمرشل کرائمز کورٹ میں کارروائی کا آغاز ہوچکا، وہاں پر جمع کرائے گئے کاغذات میں 2بھارتی باشندوں منیش جین اور عمران مسکان شنجی کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ اگرچہ اسٹیٹ نے بودی کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی، البتہ نہ صرف ان کا پاسپورٹ تحویل میں لے لیا گیا بلکہ انھیں ان پلیئرز سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا گیا جنھیں جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں فکسنگ پر اکسایا تھا۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوری 2016 میں بودی کو 20 برس کیلیے معطل کردیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے بتایا گیا کہ جین اور شمجی کا کردار سہولت کاروں کا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More