گاڑیاں کی پکڑ دھکڑ سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب

0

کراچی ( رپورٹ/ خالد سلمان) پولیس کی جانب سے شہر کے بیشتر مقامات سے الیکشن میں بیگار پر بسوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد بیشتر بس مالکان نے سڑکوں پر اپنی گاڑیاں نہ لانے کا فیصلہ کیا ،جس کے باعث شہری خوار ہوگئے۔گھنٹوں بس اسٹینڈزپر کھڑے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے الیکشن ڈیوٹی کے نام پر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ،جس کے بعد بس مالکان کی جانب سے گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کے بعد بیشتر مقامات پر شہری اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے گھنٹوں بپلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کرتے نظر آئے۔3،3 گھنٹے انتظار کے بعد ایک گاڑی آرہی تھی۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی پرآمد و رفت کے لیے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے اور اس سے قبل بھی شہر میں کوئی بڑا ایونٹ ہوتا ہے تو پولیس کی جانب سے نجی ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جاتی ہے، ’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سینئر رکن مشال خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے 30 گاڑیاں بک کی گئی ہیں ،جبکہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے حوالے سے انہیں کوئی اطلاع نہیں۔ اس حوالے سے ساؤتھ زون کے ایک پولیس افسر نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے کوئی گاڑی نہیں اٹھائی جارہی ،تاہم انتخابی عملے اور پولیس نفری کی آمد ورفت کیلئے ایس ایس پی آفس کی جانب سے بسوں و دیگر گاڑیوں کا بندوبست کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More