جسٹس شوکت سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل نے لائسنس منسوخی کے انتباہ پر معافی مانگ لی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ وکیل سعید خورشید نے بدتمیزی کی۔توہین عدالت کے نوٹس اور لائسنس منسوخی کے انتباہ پر معافی مانگ لی۔جس پر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔ نجی ٹی وی کےمطابق جسٹس شوکت نے وکیل سے کہا تھا کہ وہ اپنی باری کا انتظارکریں اورمیرے یا کورٹ کے خلاف دل کھول کے بول لیجیئے گا۔جس پر سعید خورشید نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ہر بندہ مرغا بن کر آئے، میں وکالت کرتا ہوں چھولے نہیں بیچتا۔جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا، آپ عدالت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دے رہے ہیں، میں آپ کو نوٹس دیتا ہوں اور لائسنس بھی فوری منسوخ کرنے کا حکم دوں گا۔دیگر وکلا کی مداخلت پر وکیل موصوف نے مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی ذات سے معافی مانگتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More