آج کی دعا

0

اچھے حکمراں کے انتخاب کیلئے
آج عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اگلے پانچ برس کیلئے نئے حکمراں کا انتخاب ہوگا۔ اس موقع پر ملک میں اچھے، بہتر، امانتدار، قوم کے ساتھ مخلص اور اہل حکمراں کے انتخاب کیلئے یہ دعا پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ لاَ تُسَلِّطْ عَلَیْنَا بِذُنُوْبِنَا مَنْ لاَّ یَخَافُکَ فِیْنَا وَ لاَ یَرْحَمُنَا
ترجمہ: اے اللہ! ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہم پر ایسے حکمراں مسلط نہ فرما، جو ہمارے بارے میں تجھ سے نہ ڈرے اور جو ہم پر رحم نہ کرے۔ (ترمذی، رقم: 3502)
جب کوئی شخص قرض دے
اگر کسی شخص نے کوئی چیز ادھار دی ہو یا قرض روپیہ دیا ہو تو یہ کہے۔
بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ فِیْ اَھْلِکَ وَ مَالِکَ
ترجمہ: اللہ تعالیٰ تمہارے گھر والوں اور تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے۔ (ابن السنی ص 76)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More