کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پانی کی عدم فراہمی- بجلی غائب

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولنگ کے عملے کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایات بھی ملی ہیں۔ انجمن اسلامیہ گرلز اسکینڈری اسکول لیاقت آباد نمبر 10 میں قائم خواتین کے پولنگ اسٹیشن کےکمرہ نمبر 3میں پولنگ کے عملے نے شکایت کی کہ یہاں نہ پنکھا ہے اور نہ ہی لائیٹ ہے، پانی کا بندو بست بھی نہیں ہے، ابھی تو روشنی ہے اور کام چل رہا ہے رات کو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ عملے کا کہنا تھا کہ ہم نے پریزائیڈنگ آفیسر محمد طاہر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی ازالہ نہیں ہوا۔ پولنگ عملے کا کہنا تھا کہ باتھ روم تک میں پانی نہیں ہے۔ لیاری کے حلقہ پی ایس 107کے مختلف علاقوں نیو کلری , ھنگورہ آباد روڈ‘ احمد شاہ بخاری روڈ‘جمعہ بلوچ روڈ‘ زکری پاڑہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولنگ اسٹیشن کے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر اسٹینڈ بائی جنریٹر کے انتظامات نہیں تھے۔ ایک پولنگ افسر عدنان نے بتایا کہ پنکھے کا انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 251کے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں واقع پولنگ اسٹیشن ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں تعینات اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران ہارون اور عارف خان نے بتایا کہ انہوں نے دن بھر بھوکا پیاسا رہ کر فرائض انجام دیئے ہیں ، پولنگ اسٹیشن پر پینے کا پانی کا انتظام سرے سے موجود نہیں ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن سمیت کسی ادارے نے ان کے کھانے پینے کی کوئی پروا کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More