یورپی یونین مبصرین نے 87 حلقوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کی

0

اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم) عام انتخابات 2018ء کے موقع پر یورپی یونین آبزرورزکی ٹیم نے قومی اسمبلی کے3حلقوں کے مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیاتاہم انھوں نے کسی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا وفد کی قیادت یورپی یونین کے رکن پارلیمنٹ مائکل گیلر کر رہے تھے ،پولنگ کے عمل کا آغاز ہوتے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ53اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس فور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ہمارا کام نگران حکومت کی طرف سے انتخابات کے لئے جانے والے انتظاما ت کا جائز لینا ہے، اس سلسلہ میں ہم نے پولنگ سٹاف سے گفتگو کی ہے ، پولنگ ایجنٹس سے گفتگو کی ہے، ووٹرز سے بات چیت کی ہے بیلٹ پیپرز چیک کئے ہیں سیکورٹی انتظامات کو دیکھا ہے جو بھی ہماری رائے ہوگی اس بارے میں ضرور عوام کو آگاہ کریں گے۔ ہماری ٹیم کے ارکان وفاقی دارالحکومت کے 3حلقوں میں موجود ہیں اور اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔یورپی یونین کے مبصرین نے پاکستان کے 87حلقوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کی ۔ مائیکل گیہلر کی سربراہی میں آنے والے یورپی یونین کے مبصرین نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ اپنی رپورٹ مرتب کرتے رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More