ٹرمپ پالیسیوں کیخلاف امریکہ میں مظاہرے

0

واشنگٹن(آن لائن) امریکا میں ٹرمپ پالیسیوں کے مخالفین کے مظاہروں کا سلسلہ آٹھویں روز بھی جاری رہا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ پالیسیوں کے مخالفین نے آٹھویں روز بھی وائٹ ہاوٴس کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے ، صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ سابق امریکی وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار رہیں ہلیری کلنٹن کے سابق مشیر نے جو احتجاجی مظاہرہ کرانے والی منتظم کمیٹی کا بھی حصہ ہیں نے اعلان کیا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ٹرمپ اور ان کی بیوی ملانیا ٹرمپ کو نیوجرسی میں تعطیلات گزارنے کے بعد واپس لوٹتے ہوئے بھی مظاہرین کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More