صدر ممنون کراچی-آرمی چیف راولپنڈی-چیف جسٹس نے لاہور میں ووٹ ڈالا

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 10 کروڑ 50 لاکھ عوام کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی قائدین اور اہم شخصیات نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی میں کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ ڈالا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےایف جی اسکول چکلالہ راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں ووٹ ڈالا۔سابق سپہ سالا جنرل(ر)راحیل شریف، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نےبھی پنجاب کے دارالحکومت میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری اوران کی دونوں صاحبزادیوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کردیا۔ شریک پی پی چئیرمین آبائی شہرکے حلقہ این اے 213سے امیدوار بھی ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور ان کی اہلیہ نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ووٹ کاسٹ کیا۔متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل پنیالہ میں حق رائے دہی استعمال کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو کے شہید میجر مجاہد بوائز اسکول پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور شناختی کارڈ کے بغیر ہی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے، لیکن انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے بجائے واپس بھیج دیا گیا۔بعد میں وہ شناختی کارڈ لیکر آئے اور ووٹ کاسٹ کیا۔نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے این اے 3سوات میں اپنا ووٹ ڈالا۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے این اے 268نوکنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More