کئی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطار کھڑے شہری ووٹ کے حق سے محروم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں قومی اسمبلی کے حلقے 255 کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے باہر کھڑے درجنوں اس وقت حق رائے دہی سے محروم ہو گئے جب 6بجتے ہی پولنگ کا عمل رکوادیا گیا۔ این اے255پی ایس128کے پولنگ اسٹیشنوں وومن ڈگری کالج، سرسید کالج، پیلا اسکول،راشد منہاس پائلٹ اسکول و لیاقت اسکول میں تعینات سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے6بجتے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے دروازے بند کرکے پولنگ کا عمل رکوادیا۔ اس اقدام سے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطاروں میں کھڑے افراد ووٹ کے حق سے محروم ہو گئے اور انہوں نے باہر کھڑے ہو کر احتجاج بھی کیا۔دیگر پولنگ اسٹیشنوں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے باہر کھڑے ووٹرز کو اندر بلا کر ووٹ کاسٹ کرائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More