پنجاب سمیت کئی علاقوں میں خواتین کی ووٹنگ میں رکاوٹیں

0

اسلام آباد/ لاہور(نمائندگان امت) پنجاب سمیت کئی علاقوں میں خواتین کی ووٹنگ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جن علاقوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ان میںہرنائی صوابی،شمالی وزیرستان،کوٹ مومن للیانی، ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں خوشاب کےگاؤںکھکھ کلاں میں 70سالہ روایت ٹوٹ گئی،خواتین نےپہلی بار حق رائےدہی استعمال کیا، منڈی بہائو الدین میں خواتین کوووٹ دینے سے روکنے پر8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں این اے 52،53،54میں خواتین ووٹروں کی جانب سے بھر پور جوش وخروش رہا تفصیلات کے مطابق صوابی میں جرگے کےحکم پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔ این اے93خوشاب میں گاؤں کھکھ کلاں کی خواتین کےلیےتاریخی دن آگیا،70سال میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیاتاہم اس کے برعکس صوابی میں جرگے نے خواتین کو حق رائےدہی کےاستعمال سےروک دیا۔ کوٹ مومن میں انتخابات 2018ء کے سلسلے میں پورے ملک میں جگہ جگہ قائم پولنگ اسٹیشنز پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شروع ہوچکا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں خواتین کی سہولت کیلئے الگ پولنگ بوتھ بھی قائم کئے گئے تھے اور عملہ بھی تعینات کر دیا گیا تھا لیکن بااثر افراد کی جانب خواتین کو ووٹ دینے سے روک دیا گیا ۔ اس پر خواتین ووٹرز کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا مگر کسی نے ان کی فریاد نہیں سنی۔پولنگ بوتھ پر کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے کوئی خاتون پولنگ ایجنٹ بھی موجود نہیں۔ شمالی وزیرستان میں خواتین نے پولنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔ خواتین کا موقف ہے کہ پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ تعینات ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گائوں دیوی داس پور میں کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا ۔اس گائوں میں اتین ووٹر کی تعداد 860ہے لیکن حلقے میں کسی خاتون نے بھی ووٹ ڈالا دیر بالا میں بھی خواتین پہلی بار ووٹ ڈالنے نکلیں خیبرپختون کے دارالحکومت پشاور میں ٹرن آؤٹ کم رہا ہے اور دوپہر کے بعد ووٹروں کو گھروں سے لانے کے لئے تیزی آئی ہے تاہم ڈی سی پشاور عمران شیخ کی جانب سے ایک ہزار کفن تیار رکھنے کے بیان کے بعد پشاورکے رنگ روڈ ،بورڈ بازار ،چارسدہ روڈ میں خواتین کے پولنگ سٹیشن ویران رہے جبکہ گرمی کیو جہ سے پشاور کے اندرون شہر میں بھی تین بجے تک ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا تاہم بعد میں لوگوں کو گھروں سے نکالنے کیلئے سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ۔کوئٹہ بائی پاس پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد پشاور کے اندر پولنگ سٹیشنوں پر خوف و ہراس رہا ۔ پشاورمیں قومی اسمبلی کے حلقہ29کے پولنگ سٹیشن حاجی بانڈہ میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا جس پر الیکشن عملہ اورپولیس اہلکارپولنگ سٹیشن کو تالے لگاکر چلے گئے،بعدازاں ممبروومن کمیشن خیبرپختونخوا نے علاقے کادورہ کیا اورخواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے پر قائل کیا جس کے بعد کم تعداد میں خواتین ووٹرز نے مذکورہ پولنگ سٹیشن پر اپناووٹ کاسٹ کیا۔وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں این اے 52،53،54 میں خواتین ووٹروں کی جانب سے بھر پور جوش وخروش دیکھا گیا،۔ صبح کے اوقات میں پولنگ اسٹیشن پر خواتین کی تعداد کم رہی صبح 11بجے کے بعد خواتین کا رش دیکھنے میں آیا۔ ووٹ کاسٹ کرنےآئی نسرین اختر کا کہنا تھاکہ وہ اپنی گھریلو ذمہ داریاں چھوڑ کر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آئی ہیں۔ یہاں سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ مجھے تین مقامات پر خواتین پولیس اہلکاروں کی جانب سے چیک کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کاسٹ کرنا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے آئی ہیں۔ این اے 54میں قائم پولنگ سٹیشن ماڈل کالج فار وومن ایف ٹین میں آئی ووٹرز مہوش خان نے کہا کہ یہ ان کا پہلا ووٹ ہے ، اپنا پہلاووٹ کاسٹ کرنے کی انتہائی خوشی محسوس کررہی ہوں۔کئی روز سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے انتہائی پرجوش تھی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گولڑہ میں معمر خاتون مبارک جان نے بتایاکہ انہوں نے زندگی کے تمام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا، بیماری اور عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے مشکل تھی تاہم یہ فرض ادا کرنا ضروری تھا اور پولنگ سٹیشن پر ان کی نواسی انہیں لے کر آئی ہیں اور انہوں نے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔ این اے 53بارہ کہو میں قائم پولنگ سٹیشن پر بھی خواتین ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے نظر آئیں ۔ مردوں کے مقابلے میں ان کی تعداد کم تھی تاہم ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آنے والی خواتین پرجوش تھیں۔ این اے 93میں گھگھ کلاں میں خواتین نے پہلی بارووٹ کاسٹ کیا۔ قبل ازیں اس حلقے کی خواتین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیاتھا لیکن گزشتہ روز پولنگ سٹیشن 232پر خواتین نے ووٹ ڈالے ۔ دیربالا کے حلقہ این اے 5اور پی کے 12میں خواتین ووٹرز کا پولنگ اسٹیشنوں پر رش دیکھا گیا ،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 21پر پہلا ووٹ کاسٹ کیا گیا۔بلوچستان کے ضلع ہرنائی حلقہ این اے 258اور حلقہ پی بی 6کے بیلی اور پیر شیر پولنگ اسٹیشن پر خواتین کی پولنگ بند رہی ۔چند امیدوار یہ مطالبہ کر تے رہے کہ خواتین کو پولنگ اسٹیشن آنے کے بجائے ان کے شناختی کارڈ پر بیلٹ جاری کیا جائے تاہم پرایزئیڈنگ افسر نے انکار کردیا۔چند خواتین اپنے ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچیں تاہم انہیں چند سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے روک لیا اور ووٹ ڈالنے سے منع کرکے خواتین پولنگ کو بند کردیا گیا ۔ منڈی بہائو الدین میںخواتین کوگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ممدانہ میں ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا تھا،پولیس نے کارروائی کرکے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے الزام میں 8افراد کوحراست میں لے لیا۔ڈی پی اوکا کہناتھا کہ خواتین آزادانہ ماحول میں ووٹ کاسٹ کررہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More