نواز کا پھر نعائنہ جیل میں ہی طبی سہولیات فراہمی کا مطالبہ

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں معائنہ کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ الٹراساؤنڈ کے لیے اسپتال جانے سے انکار کرتے ہوئے تمام طبی سہولیات جیل ہی میں فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں اسیر سابق وزیراعظم نواز شریف کا معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کی صحت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کچھ الٹراساؤنڈ تجویز کیے جس کے لیے ڈاکٹرز نواز شریف کو اپنے ہمراہ اسپتال لے جانا چاہتے تھے تاہم سابق وزیراعظم نے جیل سے باہر جانے سے انکار کرتے ہوئے الٹراساؤنڈ جیل ہی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More