اسلام آبادمیں قادیانی اقلیت کا حق رائے دہی استعمال کرنے سے گریز

0

اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم)وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں قادیانی اقلیت نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا تاہم ان کے ووٹ کا اندراج ووٹر فہرست میں موجود تھا اور پولنگ اسٹیشن میں واضح طور پر قادیانی اقلیت کیلئے جگہ بھی مختص کی گئی تھی۔’’امت‘‘نے قومی اسمبلی کے 3حلقوں میں پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن پر قادیانی ووٹرز بارے معلومات حاصل کیں جس سے معلوم ہوا کہ قادیانی ووٹرز وفاقی دارالحکومت کے 3حلقوں میں موجود ہیں لیکن انھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے گریز کیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 52میں اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ہمک ماڈل ٹاؤن میں قادیانی غیر مسلم اقلیت کے ووٹرز کا اندراج موجود تھا لیکن 6بجے تک کسی قادیانی ووٹر نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا تھا اس طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات کے ایف سکس ون بالمقابل نیشنل پریس کلب پولنگ اسٹیشن میں بھی قادیانی ووٹرز کا اندراج تھا تاہم وہاں بھی کسی قادیانی نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا ۔این اے 54میں جی ٹین فور میں بھی قادیانی ووٹرز کا اندراج تھا لیکن وہاں بھی حق رائے دہی استعمال نہیں کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More