بلوچستان و خیبر پختون میں سابق حکمران جماعتوں کی کامیابی

0

کوئٹہ ؍ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کے دوران بلوچستان اور خیبر پختون اسمبلیوں میں سابق حکمران جماعتوں کے اراکین کو ہی کامیابی نصیب ہوئی ۔ غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی44پنجگور سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔انہوں نے اپنے مد مقابل تمام امیدواروں کے مقابلے میں7400 ووٹ حاصل کیے۔پی بی43پنجگور سے بی این پی عوامی کے اسد اللہ 21020ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے حریف بی این پی امیدوار زاہد حسین 10160ووٹ ہی حاصل کر سکے۔خیبر پختون اسمبلی کے حلقہ پی کے84 ہنگو سے پی ٹی آئی کے محمد ظہور8 ہزار ووٹ لے کر کامیاب رہے۔پی کے9سوات سے تحریک انصاف کے محمود خان17251ووٹ لے کر صوبائی اسمبلی پہنچے۔ پی کے29بٹ گرام سے تحریک انصاف کے امیدوار تاج محمدخان16754کامیاب ہوئے۔پی کے31مانسہرہ سے پی ٹی آئی امیدوار بابر سلیم سواتی38814ووٹ لے کر مدمقابل امیدواروں سے جیت گئے ہیں ۔ پی کے 11 دیر سےپیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثنااللہ 18672ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ان کے مدمقابل ایم ایم اے کےاعظم خان کے حصے میں 10395ووٹ آئے۔ پی کے10اپر دیر سے پی پی کے ہی ملک بادشاہ صالح 19030ووٹ حاصل کر کے جیتے۔ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے محمد علی نے 16001ووٹ حاصل کیے۔پی کے12اپر دیر سے ایم ایم اے کے عنایت اللہ 22327جیتے ۔پی کے 22بونیرسےاے این پی کے سردار حسین 21918 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More