سیریل نمبر کے بغیر بلیٹ پیپر کی شکایات بھی ملیں

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سیریل نمبر کے بغیر بلیٹ پیپر کی شکایات بھی سامنے آگئی ۔ نمائندہ امت نے ایڈن اکیڈمی اسکول شالیمار گارڈن میں قائم حلقہ 246 کے تین پولنگ اسٹیشن نمبر 237-236 اور 238 کادورہ کیا تو اس دوران پولنگ نمبرا 237 پریذائیڈنگ افسر جنہوں نے اپنا نام قربان بتایا وہ ایک کمرے ایک اور شخص کے بیلٹ پیپرز کے بکس کے سیریل نمبر چیک کررہا تھا ان سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ووٹ کاسٹنگ کے دوران ایک بیلٹ پیپر بک سے ایسا بھی نکلا جس پر سیریل نمبر تحریر نہیں تھا اس لئے تمام وہ بیلٹ پیپرز جو کاسٹ نہیں ہوتے ہیں ان کے سیریل نمبر چیک کررہے ہیں جن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 109 کے بیلٹ پیپرز بھی شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More